لاہور میں بدھ کو ورک فرام ہوم اور بازار بند کیوں ہوں گے؟

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہورمیں انسداد اسموگ کے لیے انتظامیہ نے بدھ کے روز ورک فرام ہوم اور بازار مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انسداد اسموگ کے لیے لاہور انتظامیہ کی اپیل پر تاجر تنظیمیں  بدھ کو بازار مکمل طور پر بند رکھنے کی حمایت کر چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے لاہور میں انسداد اسموگ کے لیے تاجروں کے ساتھ آج ایک اہم ملاقات کی جس میں یہ بھی طے پایا کہ 2 ماہ تک ہر بدھ کے روز چھٹی ہوگی۔

مزید پڑھیں

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تاجروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے انسداد اسموگ کے لیے بدھ کی چھٹی کی حمایت کی ہے، تاجروں کو اجازت ہوگی کہ اگر وہ ضروری سمجھیں تو اتوار کو مارکیٹوں میں کام کرسکتے ہیں۔

 اس ملاقات میں لاہور کی تمام بڑی مارکیٹس و بورڈز کے عہدیداران و نمائندوں نے شرکت کی، مقامی تاجروں نے لاہور انتظامیہ کو انسداد اسموگ کے لیے شجرکاری، پارکنگ دستیابی، تجاوزات کے خاتمے اور مارکیٹس کے اوقات بارے اپنی تجاویز اور مسائل سے آگاہ کیا، لاہور کے تاجروں نے انسداد اسموگ کے لیے ہول سیل مارکیٹس اور ریٹیل مارکیٹس کے اوقات مختلف رکھنے کی تجویز بھی دی۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے مارکیٹس سے عارضی تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک روانی کے لیے آپریشن کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ اسموگ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، ہمیں ملکر انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

کمشنر اور سی سی پی او لاہور نے تاجروں کو یقین دلایا کہ اس اقدام سے کسی کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچے گا، تاجروں کو اعتماد میں لیکر فیصلے ہونگے، بغیر کور ٹرالی، عمارتی ملبہ اوپن رکھنے اور زیرتعمیر ایریا میں پانی کا چھڑکاؤ نہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ جگہ مہیا کریگی، ٹریڈرز ایسوسی ایشن اپنے نام کے درخت لگا کر شجرکاری شروع کریں کیونکہ  ڈیٹا کے مطابق اکتوبر اور نومبرمیں اسموگ شدید ہونے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل