اسموگ: نگراں حکومت کو ترقیاتی منصوبوں کی اتنی کیا جلدی ہے، لاہور ہائیکورٹ کا اظہار ناراضی

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے والے شہریوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔ عدالت نے غلط پارکنگ کے علاوہ گھروں پر گاڑیاں دھونے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی غرض سے اس کام میں ملوث شہریوں پر بھی 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیاہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا، ملک میں  پانی کا ایشو انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے، ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے۔

عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وکیل پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتا نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے جس کے لیے 6 ماہ قبل تیاری کرنا پڑتی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے، 4 ماہ رک نہیں سکتے، جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے اتنے منصوبوں کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہے ہیں۔

اسموگ کے تدارک کے ضمن میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں پیش کردہ اپنی سفارشات میں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار