سندھ پولیس کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال پر پابندی

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی، سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئے۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ آفس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اب سندھ میں تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے، موبائل فون اپنی ڈیوٹی کے دوران خاص طور پر وہ اہلکار استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تفویض کیے گئے ہیں۔

حکمنامے کے مطابق جو افسران یا اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، حکم نامہ کی نقول سندھ میں تعینات تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی ائی جیز،ایس ایس پیز،،ڈی ائی جیز ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔

پولیس افسران اور اہلکار اکثر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال میں مصروف پائے جاتے تھے، اسی بنا پر پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp