’اداکاروں کو محمد رضوان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے اداکاری کو بطور کیرئیر منتخب نہیں کیا‘

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 6 وکٹوں سے فتح  حاصل کی لیکن دوران میچ محمد رضوان کو درد کی شکایت بھی ہوئی۔ میچ جیتنے کے بعد جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ درد ہو رہا تھا اور کچھ میں ایکٹنگ کر رہا تھا۔‘

ایک پیج  نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ محمد رضوان جانتے تھے کہ ان پر میمز بنیں گی اور یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ اس بار وہ ایکٹنگ ہی کر رہے تھے۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں کہا گیا کپ آپ ایکٹنگ کے بادشاہ ہو، بہت اچھی ویڈیو بنائی ہے، گڈ ہو گیا ہے یہ تو، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اداکاروں کو محمد رضوان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے اداکاری کو بطور کیرئیر منتخب نہیں کیا۔

 وسیم جعفر لکھتے ہیں کہ آج کے میچ میں 5 سنچریاں دیکھنے کو ملی ہیں لیکن رضوان نے اپنی اداکاری سے شو چرا لیا ہے۔

عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ محمد رضوان کو ایکٹنگ کرنے کا کہہ رہے ہیں انہیں معلوم نہیں ہے کہ اصل آسکر لیول کی ایکٹنگ تو آج بھارت اور افغانستان کے میچ میں ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں ون ڈے ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آئیں اور ہر بار گرین شرٹس نے سری لنکا کو شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان