بارکھان واقعہ پر مشاورت کیلئے قبائلی جرگہ طلب

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارکھان واقعہ پر مشاورت کیلئے قبائلی جرگہ طلب کرلیا گیا ہے۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق بارکھان واقعہ پر مشاورت کیلئے خان آف قلات کے بھائی سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی نے قبائلی سربراہان کا اجلاس ایوان قلات کوئٹہ میں بلا لیا۔

ترجمان ایوان قلات کے مطابق کوئٹہ اجلاس میں بلوچ، پشتون قبائل کے سربراہان شرکت کریں گے، قبائلی جرگہ میں سانحہ بارکھان سے متعلق قبائلی رسم و رواج کے تحت مشاورت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : بارکھان واقعہ، پولیس کا صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ

دوسری طرف بارکھان میں قتل ہونے والے افراد کے ورثاء کا احتجاج گزشتہ 12 گھنٹوں سے جاری  ہے، مظاہرین  ریڈ زون کے باہر لاشین رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث صوبائی وزیر کے خلاف ایف آئی اے درج کی جائے۔

بارکھان میں قتل ہونے والی خاتون کے شوہر خان محمد مری نے کہا ہے کہ میری اور میرے بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے،مجھے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے تو میں اپنے شہداء کی لاشوں کے پاس آ سکوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘