محمد رضوان نے اپنی اننگز غزہ کے مسلمانوں کے نام کردی

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 ہوگئی ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں حیدرآباد کے میچ میں لنکن ٹائیگرز کو دھول چٹانے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی سنچری غزہ، فلسطین کے نام کر دی۔

بیٹسمین محمد رضوان نے بھی سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ جیت غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف جیت میں حصہ ڈال کر خوشی ہوئی ہے اور اسے آسان بنانے کا کریڈٹ پوری ٹیم اور خاص طور پر پاکستانی بلے بازعبد اللہ شفیق اور فاسٹ بولر حسن علی کو جاتا ہے۔

بھارت میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون کے لیے حیدر آباد کے لوگوں کا بے حد شکرگزار ہوں۔

محمد رضوان نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر بھی تبدیل کر دی۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے 121 گیندوں پر 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جس کی تعریف پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے تجزیہ کاروں نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پوپ لیو کا یورپ میں پھیلتے ‘اسلام سے خوف’ پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی میں کیا فرق ہے؟

امریکا: افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟