لاہور ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت کی دونوں درخواستوں عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس حملہ کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ احتجاج کرنا ہماری سوسائٹی کا کلچر ہے، اتنی باریک بینی میں نہ جائیں کہ کل آپ کو مشکل ہو، ایک لیڈر کال دے تو لوگ احتجاج کے لیے نکلتے ہیں اور احتجاج کرنے سے تو آپ کسی کو روک نہیں سکتے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ خدیجہ شاہ ایف آئی آر میں نامزد ہے؟ جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ خدیجہ شاہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں، ریاست کے خلاف نعرے بازی کا الزام ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خدیجہ شاہ بہت سارے موقعوں پر لوگوں کو حکومت کے خلاف اکساتی رہی ہیں۔ خدیجہ شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔

عدالت نے مزید استفسار کیا کہ خدیجہ شاہ نے ضمانت کی درخواست بھی دائر کی، پولیس نے اس درخواست میں رپورٹ پیش کی ہے؟ جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی میرے پاس ان کی ضمانت کی درخواست کی معلومات نہیں ہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ خدیجہ شاہ کے بیان میں غیر قانونی کیا بات ہے؟ یہ کہنا کہ ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں ہے کیا غیر قانونی ہے؟ کیا آپ نے ٹوئٹر انتظامیہ سے اکاؤنٹ اور اس ٹوئیٹ کی تصدیق کرائی ہے؟

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی خدیجہ شاہ خود اس اکاؤنٹ کو اپنا کہتی ہیں۔ عدالت نے مزید سوال کیا کہ پولیس فائل کو دیکھیں کیا اس میں سب کچھ درست ہے؟ جو حالات ہیں آگے پورے پنجاب کا کیا ہوگا؟

متعلقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ کیمرے لگے ہیں کیسے کوئی چیز چھپی رہ گئی ہے۔

جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان