پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا؟

بدھ 11 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دےہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر آج سماعت کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری حکم میں عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں اور گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والے افراد کو 5، 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم جبکہ ڈولفن پولیس کو اس حوالے سے مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ شہر میں مزید میاواکی جنگل لگائے اور پرانے درختوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں، ایل ڈی اے آئندہ کوئی پروجیکٹ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہ کرے، ایل ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کے لیے محکمہ ماحولیات سے بھی ہدایات لے۔

عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ افسران کالا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر ان افسران کے خلاف کریمنل کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp