ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ مدمقابل، کس کا پلڑا بھاری ہوگا

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے 10ویں میچ میں آج آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ آمنے سامنے آئیں گے، دونوں ٹیمیں لکھنؤ کے اکانا سپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ورلڈ کپ کی پانچ بار فاتح آسٹریلیا کی جانب سے ٹورنامنٹ کی شروعات اچھی نہیں ہو سکی تھی، اور انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں بیٹنگ کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکور بنایا تھا۔

ساؤتھ افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا کو پہلے میچ میں بھارت نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

لکھنو کی پچ تھوڑی الگ ہے یہاں اسپنرز فاسٹ بولر کی نسبت زیادہ فائدہ حاصل کرتے ہیں، دونوں ٹیموں کو میچ جیتنے کے لیے اپنے اسپنرز کی طاقت کو آزمانا پڑے گا۔

آسٹریلیا کو بہرحال اسپن بولنگ کھیلنے میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ بھارت کے خلاف میچ میں بھی آسٹریلیا کو اسپن بولنگ کا سامنا کرنے میں مشکل پیش آئی تھی۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا کہ ان کے لے یہ پچز تھوڑی الگ ہیں، وہ اور ان کی ٹیم اگلے چند میچز میں جو بھی حالات آئیں گے ان کو فیس کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت بہترین فارم میں دکھائی دے رہی ہے، ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری اسکور کی اور کوئنٹن ڈی کوک جو اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں بہترین پرفارم کر رہے ہیں۔

آخری ورلڈ کپ میں رسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی سری لنکا کے خلاف بڑی سنچری بنائی، ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقی ٹیموں کو دکھا دیا کہ اس بار وہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ

دونوں ٹیمیں ابھی تک 108 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سے 54 میچ جیت کر ساؤتھ افریقہ کو تھوڑا سا مارجن حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے 50 میچز اپنے نام کیے ہیں۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 6 میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سے آسٹریلیا 3 اور ساؤتھ افریقہ 2 میچز جیت سکا ہے۔ ایک میچ بغیر نتیجہ کے ختم ہوا۔

آسٹریلین اسکواڈ

اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹونیس، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

اسکواڈ میں کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، تبریز شمسی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لونگی نگیڈی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp