سائفر کیس: عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے حکم نامہ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حکم کیخلاف اور نقول فراہم کرنے سے متعلق کیس  کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عمران خان کے  وکیل شیر افضل مروت نے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فرد جرم کی نقول ہی وصول نہیں کیں لیکن جج صاحب نے لکھا وصول کر لیں، ہماری درخواست پر اعتراضات دور کردیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ وہ اعتراضات دور کردیں گے لیکن پہلے رول دیکھنا ہونگے، رول دیکھوں گا کہ کس رول کے تحت اعتراض لگا ہے اور دور کیسے کرنا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جیل سماعت کے خلاف ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا، انہوں نے استدعا کی کہ 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وہ درخواست پر عائد اعتراضات دور کرنے کے لیے رول دیکھ کر آرڈر کریں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp