نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں، ن لیگ نے کنٹرول روم قائم کر دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی اپنے تاحیات قائد نواز شریف کی وطن پر استقبال کے لیے تیاریاں حمتی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر ان کی جماعت مسلم لیگ ن نے چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمان ، سابق وزیر شزہ فاطمہ ، سابق ایم پی اے راحیلہ خادم حسین، احمد سعید محسن ، بابا فیلبوس، سابق ایم این اے رومینہ خورشید سمیت دیگر کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

مینار پاکستان کتنی گاڑیوں پر کتنے آدمی پہنچیں گے؟ اس حوالے سے ن لیگ نے تکنیکی بنیادوں پر ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں قائم مرکزی کنٹرول روم کو پارٹی کے عہدیداروں اور سابق اراکین اسمبلی سے تفصیلات موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ن لیگ کے عہدیداروں کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچنے کا وقت، گاڑی نمبر، مسافروں کی تعداد بتانا ہو گی، جلسہ کے شرکاء کا ڈیٹا اکھٹا کرکے رپورٹ مریم نواز کو پیش کی جائے گی۔

لیگی رہنماؤں کو گاڑی کا ماڈل اور اس میں مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ساتھ مینار پاکستان جلسے میں پہنچنے کا وقت بھی کنٹرول روم کو بتانا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کے جلسے کے بعد بھی طریقہ کار آئندہ انتخابات کے لیے بھی جاری رکھے گی، ہدف کے مطابق کارکن نہ لانے والے عہدیداروں کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟