سارہ انعام قتل کیس؛ 342 کے تحت ملزم کا بیان اب 18 اکتوبر کو قلمبند ہوگا

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی۔ پروسیکیوٹر راناحسن عباس عدالت میں پیش ہوئے، تاہم وکیل صفائی بشارت اللہ آج عدالت پیش نہ ہوسکے۔

سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل بشارت اللہ سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی۔ انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ سماعت پر ملزم شاہنواز امیر کا 342 کا بیان جمع کروا دیں گے۔

عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکیل صفائی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدیت کی۔ ملزم شاہنواز امیر کے 342 کا بیان قلمبند کرنے کے لیے نئی تاریخ 18 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

سیشن جج اعظم خان نے آئندہ سماعت پر وکیل صفائی کو عدالت پیش ہونےکی ہدایت کردی۔ عدالت نے آج شاہنوازامیر کو 342 کا بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کررکھی تھی۔

قتل کیس کا پس منظر

میڈیا رپورٹس کےمطابق سارہ انعام کینیڈین شہری تھیں جنہیں گزشتہ برس ستمبر میں چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس میں ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کردیا تھا، جو مایہ ناز صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر کے صاحب زادے بھی ہیں۔

جج اعظم خان نے گزشتہ سماعت کے دوران قتل کے اس مقدمہ میں تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے تھے جس کے بعد عدالت نے شاہنواز امیر کو طلب کیا تھا تاکہ وہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ درج کرا سکیں۔

جج اعظم خان نے گزشتہ سماعت کے دوران قتل کیس میں تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے تھے، جس کے بعد اب عدالت نے شاہنواز امیر کو دفعہ 342 کے بیان کے لیے طلب کیا تھا۔

ملزم کو اپنے خلاف ثبوت میں ظاہر ہونے والے کسی بھی حالات کی وضاحت کرنے کے قابل بنانے کے مقصد سے عدالت کسی بھی انکوائری یا ٹرائل کے کسی بھی مرحلے پر ملزم کو پہلے سے خبردار کیے بغیر سوالات اٹھا سکتی ہے جو عدالت ضروری سمجھتی ہے۔

اس مقصد کے لیے استغاثہ کے گواہ کی جانچ پڑتال کے بعد اوردفاع کے لیے بلائے جانے سے قبل ملزم سے عام طور پر کیس پر پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp