پولیس آفس حملے کے دو سہولت کار کراچی میں موجود ہیں ، ابتدائی رپورٹ

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس آفس پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت۔ سی ٹی ڈی پولیس نے ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے دو سہولت کار کراچی میں موجود ہیں، ان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کے پی او آفس میں 17 فروری کو دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

شام 7 بج کر 15 منٹ پر وائرلیس کے ذریعے حملے کی اطلاع ملی۔ڈی آئی جی جنوبی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیا گیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دو دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ الزام نمبر 20/23 پر اٹھارہ فروری کو شام 4 بج کر تیس منٹ پر مقدمہ درج کیا گیا۔

حملے میں رینجرز اور پولیس کے 5 افراد شہید اور 18 افراد زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

تین دہشت گرد گاڑی میں سوار ہوکر پولیس صدر لائن پہنچے تھے۔صدر پولیس لائن کے قریب کھڑی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔کار سوار دہشت گردوں کے ساتھ مزید 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر بھی آئے تھے۔

موٹرسائیکل پر آنے والے 2 دہشت گرد تینوں دہشت گردوں سے گلے مل کر فرار ہو گئے تھے۔ موٹر سائیکل پر  آنے والے دہشت گردوں نے کار سوار دہشت گردوں کو کے پی او کی نشاندہی کی تھی۔

دہشت گردوں سے 5 گرینیڈ اور دو خودکش جیکٹس ملیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ۔حملے کا مقدمہ صدر تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہں۔

مقدمے میں دھماکا خیز مواد تین اور چار کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ پولیس آفس میں موجود تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں ۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پر مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا