اسپین: مچھروں نے ہوائی جہاز کو اُڑنے سے روک دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہسپانوی شہر گواڈالاجارا سے میکسیکو سٹی جانے والے ہوائی جہاز میں مچھروں کی یلغار کی وجہ سے پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

فلائٹ کے عملے اور مسافروں نے بڑی مشکل سے مچھروں سے جان چھڑائی۔ مسافر ہاتھوں کے ذریعے مچھروں کا تیا پانچا کرتے رہے جبکہ جہاز کے عملے نے کیڑے مار ادویات کے اسپرے کا محاذ سنبھالا۔

حکام کا کہنا تھا کہ چوں کہ گواڈالاجارا کا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اردگرد خاصا سبزہ موجود ہے اور وہاں سیلابی پانی بھی جمع ہوجایا کرتا ہے اس لیے وہاں مچھروں کی افزائش بہت زیادہ ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp