پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، شیخ رشید

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفی 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔استعفٰی دینے کی دیر تھی کہ نیب کی طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے ۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ صدر نے 9 اپریل الیکشن کی تاریخ دےکر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ لطیف کھوسہ اور سلمان راجا بھی کہتے ہیں صدر کا فیصلہ آئینی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا امید ہے عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیاء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 برس میں وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اتنے اکیلے دورے کیے ہیں۔ بلاول موج میلے کر رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا وزیر پیٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھا رہا ہے۔آٹا گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے دعوٰی کیا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب میں میرے گھر ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا۔ پرچہ بھی مجھ پر دیدیا اور اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی۔عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اسکے پیچھے چھپے چہرے بےنقاب کرکے پوسٹمارٹم کرونگا۔

شیخ رشید نے لکھا کہ کل میں مری تاریخ پر بھی پیش ہوں گا اور میڈیا ٹاک بھی کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی