آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے

بدھ 22 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری رینکنگ کےمطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا، اسٹیو اسمتھ کا دوسرا اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم  کا تیسرا نمبر ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں جاری کی گئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم دوسرے نمبر پر تھے۔

آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں انگلینڈ کے  جیمز اینڈرسن  پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، بھارت کےروی چندر ایشون ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید تفصیل اس لنک میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp