فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی: اقوام متحدہ اور سعودی عرب نے اسرائیلی مطالبے کو مسترد کر دیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے اسرائیل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو پر وقار زندگی کے بنیادی تقاضوں سے محروم کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب نہتے شہریوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف ہر طرح کے عسکری تشدد کو بند کرانے، انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے سے روکنے اور غزہ کے باشندوں کو ادویات اور امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سعودی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے رہائشی افراد کو پر وقار زندگی کے بنیادی تقاضوں سے محروم کرنا بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس ساری صورت حال کے بعد غزہ کو درپیش بحران زیادہ سنگین اور گہرا ہو جائے گا۔

سعودی عرب عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے اور زخمی شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے۔ بین الاقوامی انسانی قانون، عالمی روایات اور ضوابط کی پابندی کی جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس بحران اور مصائب میں اضافہ ہو جائے گا جس سے خطے کے لوگ دوچار ہیں۔

سعودی دفتر خارجہ نے عرب امن فارمولے سمیت اقوام متحدہ وسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق امن عمل آگے بڑھانے پر بھی زور دیا۔ اور کہا کہ اس کا مقصد 1967 کی سرحدوں کے دائرے میں خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانا ہی جامع حل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ نے بھی فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور غزہ میں شہریوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے اسرائیلی مطالبات کو سخت ترین الفاظ میں مسترد اور بھرپور مذمت کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کا حکم خطرناک اور تشویشناک ہے۔ انتہائی مختصر نوٹس پر بڑے پیمانے پر انخلاء کے تباہ کن انسانی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، انخلاء کا حکم کم از کم 11 لاکھ فلسطینیوں پر لاگو ہو گا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے پہلے ہی اسرائیلی محاصرے اور بمباری کی زد میں ہیں، متاثرہ فلسطینی علاقے ایندھن، بجلی، پانی اور خوراک سے بھی محروم ہیں۔ متاثرہ فلسطینی علاقے پہلے ہی اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، مختصر عرصے میں بڑے پیمانے پر انخلاء ممکن نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی افواج کو داخل کرنے سے پہلے وہاں کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی علاقے میں منتقل ہو جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی