احمد آباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں آج پاکستان اور روایتی حریف ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس وقت شائقین کرکٹ کا جنون و جوش بھی اپنے عروج پر ہے، اس میچ کو دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔
جہاں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیکھنے والا ہے وہیں مبینہ طور پر ایک اشتہار بھارتی اخبار بنگلور ٹائمز کی زینت بنا ہوا ہے جس میں لکھا گیا یے کہ پاکستانی شائقین کو کھلی دعوت۔
اس اشتہار میں مزید لکھا ہے کہ آئیں ایک لمحہ نکالیں اور اپنی دشمنیوں کو بھول جائیں، آخر یہ ہر روز نہیں ہو گا کہ آپ ہم سے ملیں۔ امید ہے آپ ہمارے اچھے میزبان کا کردار ادا کرنے پر برا نہیں مانیں گے۔ لہذا ہندوستانی روایت پر قائم رہتے ہوئے ہم آپ کو کچھ دلکش آفرز دینا چاہتے ہیں۔
Yeh kya mazak hai #Bangalore walo? #INDvsPAK pic.twitter.com/FjP5fAgrun
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) October 14, 2023
بھارت کی آن لائن ٹریول کمپنی ’میک مائی ٹرپ‘ نے پاکستان کے ہارنے کی صورت پاکستانی شائقین کو تین قسم کی پیشکش آفرز کی ہیں
1۔ 10 وکٹوں یا 200 رنز سے ہار گئے تو 50 فیصد رعایت ملے گی
2۔اگر پاکستان 6 وکٹوں یا 100 رنز سے ہار گیا تو 30 فیصد رعایت ملے گی
3۔ 3 وکٹوں اور 50 رنز سے ہارنے صورت 10 فیصد رعایت ملے گی
ہارنے کی صورت میں کوڈ بھی دیا گیا ہے جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ ڈسکاؤنٹ آفرز لے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو ہمارے ولاز میں تمام سہولتیں ملیں گی اور یہ بھی لکھا کہ مشکل وقت ہی دوستوں کو قریب لاتا ہے اور ہم آپ کے ساتھ ایک بہتر رشتہ استوار کرنے کے لیے آپ کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔
بھارتی اشتہار کے سوشل ٹائم لائنز پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح بھارت کا یہ اقدام بھی بچگانہ ہے۔
childish as usual
— Imran (@imran44177) October 14, 2023
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔