جاپان اور سنگاپور کے درمیان ریموٹ سرجری کا تجربہ کامیاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان اور سنگاپور کے درمیان روبوٹ کی مدد سے ریموٹ سرجری کا، کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے ڈاکٹروں نے روبوٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ریموٹ سرجری کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سرجری میں استعمال کیا جانے والا ’ہینوتوری‘ نامی آلہ جاپان کا پہلا سرجیکل روبوٹ ہے۔ تجرباتی سرجری میں مصنوعی معدے سے کینسر کی رسولی کو نکالا گیا۔

سرجن سنگاپور میں واقع ’کاک پٹ‘ یعنی روبوٹ کو حرکت میں لانے والے کنٹرول روم میں موجود تھا جبکہ جاپان میں ایک ’آپریشن یونٹ‘ میں سرجری کا عمل انجام پایا۔

پروفیسر اُویاما ایچیرو نے کہا کہ انہوں نے روبوٹ کی حرکت میں تقریباً 0.1 سیکنڈ کی تاخیر نوٹ کی، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو اس فرق کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ روبوٹ کی مدد سے ریموٹلی یعنی دور سے سرجری سکھانے کی امید رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp