فیفا ورلڈ کپ 2030 میں نیا کیا ہوگا؟

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2030 تین براعظموں میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ عام طور پر کسی ایک میزبان ملک یا 2 میزبان ممالک تک محدود ہوتا ہے لیکن 2030 کی میزبانی غیر معمولی طور پر کئی ملک کریں گے، اس ایونٹ کی اہم بات یہ ہوگی کہ یہ ورلڈ کپ کی 100ویں سالگرہ بھی ہوگی۔

2030 کی میزبانی کرنے والوں میں اسپین، مراکش،پرتگال، ارجنٹائن، پیراگوئے اور یوروگوئے شامل ہیں۔ اسپین اور پرتگال نے تجویز دی تھی کہ وہ ورلڈ کپ 2030 کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔ ان کی تجویز میں مراکش کو شامل کر لیا گیا تھا پھر حریف ملک ارجنٹائن، پیراگوئے اوریوروگوئے بھی بولی میں شامل ہو گئے تھے۔

جنوبی امریکا کی فٹ بال فیڈریشن کونمیبول کے صدر الیجینڈرو ڈومنگیز نے کہا ہے کہ صد سالہ ورلڈ کپ جنوبی امریکا سے زیادہ دور نہیں ہو سکتا جہاں سے سب کچھ شروع ہوا تھا۔

بین البراعظمی ٹورنامنٹ کا افتتاح یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹے ویڈیو میں ہوگا جہاں 1930 میں فٹبال کا پہلا ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا۔ فیفا کے 3 براعظمی ورلڈکپ کے منصوبے کی منظوری دنیا بھر کے 211 ارکان کی سوکر فیڈریشن 2024 میں ایک کانفرنس میں دی جائے گی۔ یہ ووٹنگ روایتی طورپر ایک رسمی کارروائی ہوگی۔

2026 کے ورلڈ کپ کی طرح 2030 کا ورلڈ کپ بھی جون اور جولائی میں ہوگا اس میں 48 ٹیمیں انتہائی با وقار ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی اور کل 104 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹیموں کو طویل فاصلے طے کرنا ہوں گے اور شرکت کے لیے ٹائم زونز کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ 2030 میں 3 براعظم اور 6 ممالک فیفا کی سالگرہ اور فیفا ورلڈ کپ کے خوبصورت کھیل کا جشن مناتے ہوئے دنیا کا خیر مقدم کریں گے اور اسے متحد کریں گے۔ اب ورلڈ کپ 2034 کی بولی کا مقابلہ جلد شروع ہو جائے گا جو فیفا کے رکن ممالک ایشیا اور اوشینیا تک محدود ہوگا۔ سعودی عرب اور آسٹریلیا اس میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟