فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ہوم لیگ: شائقین قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے آئیں، جمال رئیسانی

پیر 16 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے کھیلوں کے وزیر جمال خان رئیسانی نے آج جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد کا دورہ کیا اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ہوم لیگ کے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان 17 اکتوبرکو ہونے والے فٹبال میچ سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمال رئیسانی نے جناح فٹبال اسٹیڈیم میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شائقین پاکستان اور کمبوڈیا کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں اور قومی فٹبالرز کی حوصلہ افزائی بھی کریں، انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان میں بھی فٹبال کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز کھوکھر نے کہا کہ اسلام آباد میں انٹرنیشنل فٹبال میچ کے لیے جمال رئیسانی نے بھرپور تعاون کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں، میچ کی میزبانی کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سخت محنت کی۔

واضح رہے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ہوم لیگ کے لیے کمبوڈین ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ہوم لیگ 17 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘