ضلعی انتظامیہ لاہور نے ن لیگ کو کن شرائط پر جلسے کی اجازت دی؟

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو جلسے کی اجازت دے دی۔ ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، لیکن مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کچھ شرائط کیساتھ دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو حلف نامے کے  بعد جلسے کی اجازت دی، تاہم انتظامیہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ 2 روزمیں ہوگا، جس میں جلسے کے حوالے سے انتظامات پر غور کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کے لیے مسلم لیگ ن پر چند شرائط و ضوابط لاگو کیے ہیں اور آگاہ کیا ہے کہ  جلسے کی انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لے گی۔

جلسہ انتظامیہ سے لیے گئے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے کی صورت میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی انتظامیہ سے رقم وصول کرے گی۔ اور جلسہ آرگنائزر سیکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا۔ اگر عمل درآمد یقینی نا بنایا گیا تو انتظامیہ کارروائی کرنے کی مجاز ہو گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا گیا ہے لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اگر تحریک انصاف بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اقبال پارک میں جلسے کا اہتمام کیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے دعوٰی کیا ہے کہ اقبال پارک کا جلسہ پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل جائے گا اور مایوسیوں کے خاتمے اور امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ مینار پاکستان پر نوازشریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی