کیا 92 ورلڈ کپ کی نشانیاں پوری ہو گئیں؟

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلنڈ کو 69 زنر سے شکست سے دوچار کر دیا

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔   افغانستان کے 285 رنز کے ہدف میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار رہی اور 40.3 اوور میں ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔

Image

انگلینڈ کی اس ہار کو  کرکٹ شائقین کی طرف سے ورلڈ کپ2023  کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔ اور سوشل میڈیا   ٹائم لائنز پر صارفین کے تبصرے شروع ہو چکے ہیں۔

کسی نے افغانستان کی جیت کو بہترین کارکردگی کا نتیجہ تو کسی نے انگلینڈ کی ہار کو بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارف مصطفیٰ جٹ نے لکھا کہ یہ بہت برا اپ سیٹ ہے افغانستان نے بہت اچھا کھیل کھیلا۔

https://twitter.com/NoorUlMustafaJ1/status/1713579285527806309

انگلینڈ کی اس ہار پر ایک صارف نے افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ جو کہ انگلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی  تصویر لگا کر تبصرہ کیا کہ اب میں روؤں یا ہنسوں؟ کیا کروں میں؟

ایک اور پاکستانی صارف نے 1992 ورلڈ کپ کے اپ سیٹ کی یاد دلائی جب زمباوے نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا 1992 ورلڈ کپ کی ایک اور نشانی پوری ہو گئی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp