دہلی سچ میں دل والوں کی ہے، افغان بولر راشد خان کی ایکس پر پوسٹ

پیر 16 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔

افغانستان کے 285 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم 40.3 اوورز میں 215 رنز بناسکی۔ انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک نے 66 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز افغان بولرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکا۔

میچ میں افغان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پر افغان کرکٹ ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آئے تو اسٹار افغان بولر راشد خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایکس پر پوسٹ کر دی۔

راشد خان نے اپنی پوسٹ میں ارون جیٹلی گراؤنڈ میں موجود میں شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’دہلی سچ میں دل والوں کی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی اور افغان ٹیم کی طرف سے اسٹیڈیم میں موجود تمام تماشائیوں کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میچ کے دوران ہمیں بھرپور اسپورٹ کیا۔

اسٹیڈیم سے باہر بیٹھے اپنے چاہنے اور اسپورٹ کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے راشد خان کا کہنا تھا کہ میں دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ سب لوگوں کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔

واضح رہے کہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی۔ افغانستان نے 2015 کے ورلڈکپ  اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلی جیت اپنے نام کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp