فرخ حبیب نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

پیر 16 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی سمجھے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ہم لوگ اپنے گھروں سے دور تھے اور قانون کا سامنا نہیں کر رہے تھے۔

’فرخ حبیب نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد ہمیں اور پارٹی کارکنوں کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو پرامن مزاحمت کے بجائے پُرتشدد مزاحمت کی راہ پر ڈال دیا حالانکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد جمہوری طریقے سے جدوجہد کرنی چاہیے تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے معصوم لوگوں کے جذبات کو بھڑکایا۔ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے حوالے سے چند لوگوں کو خاص ہدایات تھیں جس کا مجھے علم نہیں تھا۔

عمران خان بیلٹ کے بجائے بُلٹ کی ذہن سازی کرتے رہے

فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگوں نے صبر کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کیا مگر آپ بیلٹ کے بجائے بُلٹ کا ذہن دیتے رہے۔ حالانکہ سیاسی رہنما ماضی میں بھی گرفتار ہوتے رہے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان مسلسل لوگوں کی ذہن سازی کرتے رہے، حالانکہ ایک وقت تھا جب عمران خان خود فوج کی تعریفیں کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو جمہوری بھی کہتے تھے اور دوسری طرف سپورٹ بھی چاہیے تھی، 9 مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

عمران خان نے لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے معاملے پر ہمیں ہدایات دی گئیں کہ میڈیا پر دفاع کیا جائے۔ ہم نے نواز شریف اور آصف زرداری پر تنقید کی مگر بعد میں پتہ چلا کہ عمران خان نے خود بھی فائدہ اٹھایا ہوا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر بھی ہمیں کہا گیا کہ بیانیہ بنانا ہے، عمران خان نے لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اگر اگلی بار موقع مل بھی گیا تو بھی عمران خان نے ہی آنا ہے، پی ٹی آئی میں جو لوگ موجود ہیں انہیں بھی سوچنا چاہیے کہ کسی بھی وقت زمان پارک میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ 9 مئی ہماری قوت مدافعت پر حملہ تھا، ذمے داران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا اور اس دوران کئی اہم تنصیبات پر بھی دھاوا بولا گیا۔

فوجی تنصیات سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سانحہ 9 مئی کے بعد کورکمانڈرز کانفرنس میں یہ فیصلہ ہوا کہ جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس بات کی تائید کی گئی تھی کہ جن لوگوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے جبکہ جنہوں نے دیگر املاک کو نقصان پہنچایا ان کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے سزائیں دلوائی جائیں گی۔

سانحہ 9 مئی کی پاداش میں پی ٹی آئی کے کئی اہم رہنما پارٹی سے علیحدہ ہو چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، اسد عمر، عامر محمود کیانی، عمران اسماعیل، صداقت عباسی سر فہرست ہیں اور اب فرخ حبیب بھی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟