شاہ رخ خان سچ میں سینیما کے شاہ ہیں، کرینہ کپور

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ حسینہ کرینہ کپور نے بہت سے بڑے بڑے نامی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ شاہ رخ خان میں سچ میں شاہ والی یا بادشاہ والی بات ہے۔ کرینہ نے کہا کہ صرف فلمی دنیا میں نہیں بلکہ عام زندگی میں شاہ رخ سے کوئی نہیں جیت سکتا۔

کرینہ کپور نے بالی وڈ کی 3 بڑے خانز، شاہ رخ، عامرخان، اور سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کے اتنے طویل کیریئر میں کرینہ کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن کرینہ کے مطابق تینوں خانز کے کام کرنے کے اسٹائل میں بہت فرق ہے۔

کرینہ کپور نے عامرخان ساتھ ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’لال سنگھ چڈھا‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ ’تھری ایڈیٹس‘ سپر ہٹ ہوئی تھی، اور پہلی بار عامر خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ بڑی سکرین پر نظر آئے تھے۔ دوسری فلم تھی ’لال سنگھ چڈھا‘ جو باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کر سکی تھی۔ لیکن کرینہ کپور نے عامرخان کے بارے میں کہا تھا کہ جب وہ کسی فلم میں کام کرتے ہیں تو اس کا کردار بن جاتے ہیں اور اکثر سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ عامرخان کی اپنی شخصیت کہاں گئی؟

کرینہ کہتی ہیں کہ شاہ رخ کا کام کرنے کا طریقہ بالکل الگ ہے۔ شاہ رخ فلم کے سیٹ پہ صرف ایکڑ نہیں ہوتے بلکہ باقی سب کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ لائٹ مین سے لیکر کیمرامین تک، شاہ رخ سب کی دیکھ بھال کر رہے ہوتے ہیں اور یہی ان کی سب کی بڑی خوبی ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ میں شاہی انداز و اطوار ہیں اور وہ صرف بالی وڈ کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے سینیما کے بادشاہ ہیں۔ دونوں اداکار ’اشوکا‘ اور ’ڈان‘ میں کام کرچکے ہیں اور ان کی بلاک بسٹر ’کبھی خوشی، کبھی غم‘ کرینہ کی اب تک کی سب سے بڑی فلم مانی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟