سیف علی خان نے کہنی کی سرجری کیوں کروائی؟

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اپنے کہنی کی سرجری نہ کرواتے تو معذور ہو سکتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کہنی میں فریکچر ہوا تھا جس کی سرجری ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں کی گئی، اسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔ میڈیا سے کی گئی گفتگو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ہاتھ میں درد محسوس کررہے تھے لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ چوٹ کتنی گہری ہے۔

سیف علی خان کے مطابق فلم ؔ’دیوارا‘ کے لیے ایکشن سین کرتے ہوئے ایک بار پھر زخمی ہوا جس کے بعد درد کی شدت مزید بڑھ گئی، اس کے بعد ایم آر آئی کروایا تو پتا چلا کہ ٹرائی سیپ ٹینڈن بری طرح سے پھٹ چکا تھا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اگر سرجری بروقت نہ ہوتی تو وہ اپنا ایک ہاتھ گنواسکتے تھے۔ مجھے صرف ہاتھ پر چوٹ لگی تھی، کمر یا کندھوں کی کوئی سرجری نہیں ہوئی اور یہ کوئی سنجیدہ سرجری نہیں تھی جس کی وجہ سے جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہوں۔

ڈاکٹرز کے مطابق انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے ایک ماہ آرام کرنا ہوگا۔ سیف علی خان نے بتایا کہ سرجری کافی عرصہ پہلے ہونا تھی جو تاخیر کا شکار ہوتی رہی تاہم اب میں کافی بہتر محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے تمام ڈاکٹرز، مداحوں اور خیر خواہوں کے لیے بھی محبت بھرے انداز میں شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ