پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف نیا نیب ریفرنس تیار

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات کے تناظر میں نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ، ان کے خاندان اور شریک ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ہے۔ نیب نے پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں پرویزالہیٰ، مونس الہیٰ اور محمد خان بھٹی سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جس میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب، گجرات کے لیے 72 ارب کے ترقیاتی پیکجز دیے تھے، تمام منصوبوں کی منظوری خلاف قانون دی گئی اور بھاری کک بیکس لیے گئے۔ مونس الہیٰ نے متعلقہ حکام سے میٹنگ کرکے کک بیکس کے شیئر طے کیے تھے۔

کہا گیا ہے کہ والد کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد مونس الہیٰ کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ مونس الہیٰ نے رشوت کے پیسوں سے جولائی 2022 کے بعد 72ملین کی 384 کنال اراضی خریدی۔ سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے جمع ہوئے جس کے ذرائع آمدن موجود نہیں ہیں۔

نیب ریجنل بورڈ ریفرنس کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوائے گا۔ چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد پرویز الہیٰ اور دیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل