منگل 17 اکتوبر کو امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قدر

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد آج پھر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 03 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 73.85 روپے، اماراتی درہم 75.42 روپے، قطری ریال 75.95 روپے، کویتی دینار 894.89 روپے اور بحرینی دینار 734.80 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 176 روپے 80 پیسے، کینیڈین ڈالر 203 روپے 29 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 337 روپے 12 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp