اس سال چلغوزے کی قیمت کیا ہوگی؟

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وادی کوئٹہ میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو موسم نے جاڑے کی آمد کا عندیہ دے دیا۔ موسم سرد ہوا تو وادی کے باسیوں نے خشک میوہ جات کی مارکیٹوں کا رخ کر لیا۔ یوں تو ہر خشک میوے کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لیکن چلغوزے کی قیمتوں کو تو گویا پُر لگ گئے ہیں کہ عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی محمد اخلاص نے بتایا کہ اپنے بچپن میں چلغوزے کو ریڑھیوں پر فروخت ہوتے دیکھا ہے۔ ہم 100 روپے کا چلغوزے خریدتے تھے تو جیبیں بھر جاتی تھیں، لیکن اب ہر گزرتے دن کے ساتھ چلغوزہ اتنا مہنگا ہوچکا ہے کہ 2 سال سے چلغوزہ خریدا ہی نہیں۔

محمد اخلاص کہتے ہیں کہ پہلے ہم تحائف کے طور پر ڈرائی فروٹ اور بالخصوص چلغوزے دوست، احباب اور اہل خانہ کو دیتے تھے لیکن اب ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔

چلغوزہ 8 سے 9 ہزار روپے فی کلو

چلغوزے کی حالیہ قیمت اور بدستور بڑھتے نرخ پر وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈرائی فروٹ کے تاجر کلیم اللہ نے کہا کہ کوئٹہ میں اس وقت چلغوزہ 8 سے 9 ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کے خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔

طلب نہ ہونے کے برابر ہے

ان کا کہنا تھا کہ بعض ڈرائی فروٹ فروش تو ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس سال چلغوزے کی خریداری ہی نہیں کی ہے، کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں طلب نہ ہونے کے برابر ہے۔

زیادہ تر چلغوزہ چین برآمد کر دیا جاتا ہے

کلیم اللہ نے بتایا ہیں کہ کوئٹہ کی مارکیٹوں میں شیرانی، وزیرستان اور افغانستان سے چلغوزہ آتا ہے۔ بلوچستان میں آنے والا زیادہ تر چلغوزہ چین برآمد کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں اس قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp