ملتان سلطانز کی بولنگ کوچ تعینات ہونے والی خاتون کون ہیں؟

منگل 17 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کرکٹ ٹیم ملتان سلطانز نے ایک خاتون بولنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں، پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے خاتون کو کوچ کے طور پر مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان نے آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کیتھرین ڈالٹن کی بطور بولنگ کوچ خدمات حاصل کی ہیں۔ کیتھرین ڈالٹن انگلینڈ میں پیدا ہوئیں مگر 2015 میں انہوں نے آئرلینڈ کی شہریت حاصل کر لی، وہ 4 ون ڈے اور 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکی ہیں۔

کیتھرین ڈالٹن برطانیہ کی قومی فاسٹ بولنگ اکیڈمی اور بھارت کی الٹی میٹ پیس فاؤنڈیشن میں کوچنگ کی مختلف پوزیشنز پر بھی کام کر چکی ہے۔ وہ 2 مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکی ہیں۔

کیتھرین ڈالٹن پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہیں

کیتھرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے دوروں کے دوران وہ ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ایک مرتبہ پھر ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

علی ترین کیتھرین کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے کہا، ’کیتھرین ان کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ گزشتہ 5 سال سے منسلک ہیں، میں نے انہیں دیکھا ہے کہ کیسے انہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کو بہتر کیا، مجھے ہمیشہ اس بات کا اندازہ تھا کہ وہ بڑی سطح پر بولنگ کوچ بن سکتی ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp