ورلڈ کپ 2023: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی

بدھ 18 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 16ویں میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں چنئی کے متھیا انامالائی چدمبرم اسٹیڈیم میں مد مقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں 288 رنز بنائے۔

ڈیون کونوے 18 گیندوں پر 20 رنز بنا کر مجیب الرحمٰن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ول ینگ نے 64 گیندوں پر 54 اسکور بنائے، راشن رویندرا نے 41 گیندوں پر 32، ڈیرل مچل نے 7 گیندوں پر 1 رنز بنایا۔

کپتان ٹام لیتھم نے 74 گیندوں پر 68 رنز بنائے، گلین فلپس 80 گیندوں پر 71 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق نے 2،2، جبکہ مجیب الرحمٰن اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے اوور کے دوران فضل حق فاروقی کی گیند پر ایک رحمت شاہ نے سلپ پر ایک آسان کیچ ڈراپ کیا۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود کیا جائے، ہماری پوری کوشش ہو گی کہ آج کا میچ جیتیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھ سکیں۔ امید ہے کہ ہم ایک بڑا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ولیمسن کی جگہ ول ینگ کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ ہیڈ ٹو ہیڈ

ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان صرف 2 بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئے ہیں۔ دونوں میچز میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دی۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، وکٹ کیپر کپتان ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

افغانستان کا اسکواڈ

افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، کپتان حشمت اللہ شاہد، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp