توشہ خانہ کیس: احتساب عدالت نے نواز شریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ معطل کرنے کی درخواست منظور کرلی، جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کو 24 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اکتوبر تک عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ ‏نیب کی جانب سے بھی نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیکر دائمی وارنٹ جاری کیے گئے تھے، عدالت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردے کیونکہ نواز شریف پیش ہونا چاہتے ہیں۔ 24 اکتوبر کو عدالت میں یہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہے۔

وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آرہے ہیں، وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنا عدالت کا اختیار ہے۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ پہلے کیس کا ریکارڈ دیکھ لیتے ہیں، آپ نے ہائیکورٹ میں بھی درخواست دی ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ نہیں اس کیس میں نہیں دی ہوئی۔

 نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سرنڈر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف نے عبوری ریلیف بھی اس کیس میں مانگا ہوا ہے۔

جج محمد بشیرنے استفسار کیا کہ اتنا عرصہ کیوں نہیں آئے؟ کوئی وجہ بتائی؟ وکیل نواز شریف نے بتایا کہ نواز شریف میڈیکل بنیادوں پر بیرون ملک گئے تھے، نواز شریف کی پٹیشن آج تک لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، پچھلی حکومت میں بھی اس پٹیشن کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا۔

‏نیب نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی جس پر عدالت نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی تھی۔

سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکلاء نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟