غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری،مزید درجنوں شہید، مجموعی شہادتیں3480 ہو گئیں

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ شب بمباری کے نیتجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی اور عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اس کے باوجود کہ غزہ کے رہائشی العہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کا سوگ منا رہے ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے العہلی اسپتال پر اسرائیل کی بمباری کے بعد فلسطین میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے، فلسطین کا قومی پرچم ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر 3 دن تک سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق بدھ کو اسرائیل کے حملوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوئے، 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ میں جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 480 ہو گئی۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے العہلی اسپتال پراسرائیل کے حملے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں،  امریکا میں بھی مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا۔

بدھ کو کیپیٹل ہل پر کینن ہاؤس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ’اب جنگ بندی‘ اور ’آزاد، آزاد فلسطین‘ کے نعرے لگائے۔ کیپیٹل پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مصر نے فسطینیوں کو امداد پہنچانے کے لیے رفح بارڈ کراسنگ پوائنٹ کھولنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ اسرائیل نے بھی کہا ہے کہ وہ مصر سے غزہ کے لیے امدادی سامان پہنچانے میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

رفح بارڈر سے غزہ کے لیے امدادی سامان پہنچانے کی اجازت دینے پر امریکی  صدر جوبائیڈن نے بھی مصر کے صدر السیسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ