ملک بھر کی گولڈ مارکیٹس کی یقین دہانی، مزید سٹہ نہیں چلے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے فارمولے پر ملک بھر کی گولڈ مارکیٹس نے سونے کی قیمتوں کا اجراء لندن گولڈ مارکیٹ کے مطابق انٹربینک ریٹ کے مطابق کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کوئٹہ، پشاور اور لاہور کی گولڈ مارکیٹ نے گزشتہ روز سٹہ چلایا جس کے بعد ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند نے ایک ہفتے تک گولڈ کا ریٹ جاری نہ کرنے اور گولڈ مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ہارون چاند کا ایک ہفتے تک سونے کے قیمت جاری نہ کرنے سے متعلق بیان کام کرگیا ہے۔ ملک بھر کی گولڈ مارکیٹ نمائندوں نے ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرادی ہے کہ اب مزید سٹہ نہیں چلے گا اور ون ونڈو کے تحت گولڈ ریٹ کی قیمتوں کا ملک بھر میں اجراء کیا جائے گا۔

صدر ہارون چاند کے مطابق اب سونے کی قیمتوں کا اجراء لندن گولڈ مارکیٹ کے مطابق انٹربینک ریٹ سے کیا جائے گا۔

فارمولا طے ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی سے عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک بھر میں سستا ہوگیا ہے، ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 2 سو روپے کی کمی ہوگئی ہے، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد دو لاکھ چھ ہزار تین سو روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونا 171 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار 869 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے فی اونس 1972 روپے کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp