آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا سترہواں میچ بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
میچ کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نویں اوور کی تیسری گیند کے دوران سلپ ہو کر گر پڑے اور زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو اوور مکمل کیے بغیر میدان سے باہر جانا پڑا جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ہاردک پانڈیا کے اوور کی بقیہ تین گیندیں کروائیں۔
سابق کپتان ویرات کوہلی نے 2015 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے کسی میچ میں بولنگ کی جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کے مداحوں نے خوب تبصرے کیے ، کسی نے تعریف کی تو کسی نے یہ تک کہہ ڈالا کہ ویرات کوہلی کو بقیہ تمام میچز میں بولنگ کروانی چاہیے وہ ایک اچھے بولر ثابت ہوسکتے ہیں۔
اسی حوالے سے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ویرات کوہلی نے بولنگ جاری رکھی تو وہ آئی سی سی کی رینکنگ میں نمبر ون بولر بن سکتے ہیں۔
ICC Ranking No-1 Bowler ,
If He Try Bowling ,😎#CWC23 #ViratKohli #INDvsBAN pic.twitter.com/L4oUq5HhRu— Cricbaz Uday (@cricbaz_Uday) October 19, 2023
صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ دنیا کا کوئی ایسا کام نہیں ہے جو ویرات کوہلی نہیں کر سکتے ، ایک صارف نے اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کسی نے پوچھا کہ ویرات کوہلی کیا کیا کر سکتے ہیں؟ میں نے جواب دیا وہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔
Someone: What he can’t do?
Me: He can do everything.— Cricket Connected 🇮🇳 🏏 (@CricketConnect9) October 19, 2023
ایک اور صارف نے ویرات کوہلی کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کوہلی کو بولنگ کرواتے ہوئے دیکھنا ایک الگ ہی احساس ہے اور ہم سب آج اس جی رہے ہیں۔
Kohli on the other side of the ball was a very different feeling and we are here for it. 🏏🇮🇳😍#ViratKohli #IndvBan #CWC23 pic.twitter.com/b9dSyuHDGe
— 99acres.com (@99acresIndia) October 19, 2023
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے 2، محمد سراج، شردل ٹھاکر، جسپریت بھمراہ اورکلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے اوپننگ بلے باز تنزید حسن نے نصف سینچری بنائی۔