پے پال کو بھول جائیں، اب ’سدا پے‘ کو صدا لگائیں،پاکستان میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فن ٹیک کمپنی سدا پے نے اعلان کیا ہے کہ ان کے سدا بز فری لانسرز اب ایپل پے کے ذریعے پاکستان میں ادائیگیاں حاصل کرسکیں گے۔

رواں سال کے اوائل میں ’سدا پے‘ نے فری لانسرز کے لیے تیار کردہ ایک بزنس اکاؤنٹ ‘سدا بز’ شروع کیا تھا جس کا مقصد بغیر کسی فیس کے پاکستانی فری لانسرز کو عالمی ادائیگیوں کے لیے ایک پلیٹ فراہم مہیا کرنا تھا۔

‘سدا پے‘ یہ اعلان کولابس میں منعقد ہونے والے ’سدا پے‘ کے پہلے  اجلاس میں کیا ۔ اس تقریب میں آئی ٹی انڈسٹری کے تجربہ کار افراد، فری لانسنگ ’ایکو سسٹم‘ کے فنی ماہرین اور ’سدا بز‘ کو ابتدائی طور پر سبسکرائب کرنے والوں نے شرکت کی۔ ’ایپل پے‘ کے اعلان کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان میں مستقبل میں عالمی فری لانسنگ کو متعارف کرانے کے لیے پینل مذاکرات بھی شامل تھے۔

’ایپل پے‘ فری لانسرز کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا

پاکستان میں فری لانسرز کو بڑھتے ہوئے ٹیک ٹیلنٹ کے باوجود متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ خاص طور پر ، فری لانسرز کو عالمی مارکٹ میں فری لانسنگ کے مواقعوں کے بارے میں آگاہی نہیں ہے، تربیتی سہولیات کی کمی ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی بھی حاصل نہیں ہے اس کے لیے وہ اپنے غیر ملکی گاہکوں کے ذریعے ادائیگی حاصل کرتے ہیں۔ ’ایپل پے’ فری لانسرز کو بین الاقوامی گاہکوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل پے‘ کے صارفین کی تعداد 550 ملین ہے جو ’پے پال‘ (PayPal )کے 450 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف یہی نہیں ، بلکہ ایپل پے کے ذریعہ ادائیگی کا حجم ’پے پال‘ (PayPal )کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر 2 ارب سے زیادہ آئی فونز ’ایپل پے‘ سے منسلک ہیں۔

’سدا پے‘ نے پاکستانی فری لانسرز کو ’ایپل پے‘ اور ’گوگل پے‘ سے منسلک کر دیا ہے

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’سدا بز‘ کا منصوبہ گوگل پے کے ذریعے ادائیگیوں کو حاصل کرے گا۔’سدا پے‘ نے پاکستانی فری لانسرز کو دنیا بھر میں 700 ملین سے زیادہ ڈیوائسز سے منسلک کیا ہے جنہیں’ایپل پے‘ اور ’گوگل پے‘ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

دریں اثنا اجلاس میں’سدا اسکول‘ کے نئے پلیٹ فارم کا بھی اعلان کیا گیا جس کا مقصد فری لانسرز کو ماسٹر کلاسز فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں فری لانسنگ سے متعلق آگاہی دی جا سکے ۔ فری لانسنگ سے متعلق کمپنیاں نے پہلے ہی پیشہ ور افراد کا ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جو ’گرافک ڈیزائن ، کاپی رائٹنگ ، پروگرامنگ اور دیگر آمدنی والی اعلیٰ فنی مہارتوں سے متعلق باقاعدگی سے ورکشاپس کا انعقاد بھی کرتی ہیں ۔

سداپے کے چیف ایگزیکٹو برینڈن ٹمنسکی نے کہا کہ ’سدا بز‘ٹیلنٹ سے بھرے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ سدا اسکول‘ کے ساتھ، ’سداپے‘ کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل کمیونٹی سے منسلک نوجوانوں کو عالمی گیگ اکانومی پر ایک منفرد مقام دلانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ “ہمارا وژن واضح ہے، ہم پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل میں فری لانسنگ میں بہترین مقام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’ایپل پے ‘کا انضمام اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ہمارے ہنر مند نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرے گا بلکہ پاکستان میں زبردست زرمبادلہ بھی آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp