سندھ سے نواز شریف کے استقبال کے لیے کتنے کارکنان جا رہے ہیں؟

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کم و بیش 4 برس بعد پاکستان لوٹ رہے ہیں، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کارکنان پورے پاکستان سے ان کے استقبال کے لیے جانے کے لیے تیار ہیں۔

سندھ سے استقبالی کارواں جمعہ کو کراچی سے روانہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک ٹرین میں 4 ہزار افراد نواز شریف کے استقبال کے لیے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق یہ تعداد صرف کراچی کی ہے اور لوگ لاہور جانے کے لیے بے تاب ہیں۔

کراچی سے شروع ہونے والا قافلہ مختلف مقامات پر رکے گا، بشیر میمن

مسلم لیگ کے سینیئر رہنما بشیر میمن کے مطابق کراچی سے شروع ہونے والا یہ قافلہ سندھ میں مختلف مقامات پر رکے گا جہاں مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان استقبالیہ دیں گے تاکہ سندھ کے کارکنان کی ناراضگیاں دور کی جا سکیں۔

ٹرین کی چھت پر کوئی نہیں بیٹھے گا

بشیر میمن کا دعویٰ ہے کہ کارکنان کی تعداد بہت ہے لیکن ٹرین کے پاس گنجائش نہیں ہے، کارکن قائد کے لیے جذباتی ہیں لیکن کسی کارکن کو چھت پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سندھ سے 11 ہزار افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے

بشیر میمن نے بتایا ہے کہ سندھ سے 11 ہزار افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ 3600 افراد بذریعہ ٹرین جبکہ باقی دوسری گاڑیوں کے ذریعے پہنچیں گے۔ کراچی کے کارکنان کو لاہور روانہ ہونے کے لیے کل دن گیارہ بجے کا وقت دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp