کفایت شعاری کے ذریعے عوام سے یکجہتی حکومت کا طرۂ امتیاز ہے، وزیراعظم

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کے پیش نظر قیادت کا خود اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرنا اور عوام پر پڑنے والے بوجھ کو خود بھی اٹھانا ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ ملک اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی موجودہ بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے قومی خزانہ کو سالانہ 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات پر حمایت کرنے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا وہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کی خود نگرانی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp