بدھ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے سنسنی خیز میچ کے دوران ملتان سلطانز کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے بعد کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم نے انتہائی مایوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے آخری لمحات میں جب کراچی کنگز شکست کے قریب ہوتی ہے وسیم اکرم غصے سے اپنے سامنی پڑی کرسی کو پاووں سے دھکا دے کر گرا دیتے ہیں۔
کراچی کنگز کی مسلسل پانچویں شکست پر وسیم اکرم کی جانب سے غصے اور مایوسی کے اس ملے جلے ردعمل کے بعد ٹویٹر صارفین نے بھی اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔۔
اس شکست نے نہ صرف کراچی کنگز کے شائقین کو مایوس کیا بلکہ کپتان عماد وسیم اور فرنچائز کےکوچ وسیم اکرم کو بھی کافی مایوس کر دیا جو اس شکست کے بعد اپنے جذ بات پر قابو کھو بیٹھے۔
Wasim Akram is VERY angry😤 pic.twitter.com/k0jW5NQlhY
— Haroon (@hazharoon) February 22, 2023
واقعے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا ہینڈلز پر تیزی سے وائرل ہوگئی، اور کرکٹ شائقین نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے بھارتی اداکار اکشے کمار کا ایک مشہور میم ٹیمپلیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا: “وسیم اکرم، بابر اعظم کی جگہ میچ ونر کو رکھنے کے بعد”۔
Wasim Akram, after replacing Babar Azam with Match Winners:#KarachiKings #PSL8 #KKvsMS #MSvsKK pic.twitter.com/n5cNKTdQRS
— Usman Saleem Akhter (@UsmaanSaleem) February 22, 2023
ایک اور نے کہا: “شاید ہی آپ نے وسیم اکرم کا [اتنا غصہ] دیکھا ہو
Hardly you see Wasim Akram such angry, he kicked off the chairs after Karachi Kings lost a thriller to Multan Sultans. #MSvKK #HBLPSL8 #PSL8 pic.twitter.com/fbBa756m01
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) February 22, 2023
وسیم اکرم کے جذبات کو مشہور میم ٹیمپلیٹ صارم اختر سے موازنہ سے کیا گیا، جو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے میچ کے دوران “مایوس فین ” کے نام سے مشہور ہوۓ ۔
Wasim Akram Right now!#HBLPSL8 pic.twitter.com/N9walnuG0w
— 𝓜𝓪𝓲𝓻𝓪 𝓘𝓼𝓻𝓪𝓻 🌸 (@mairaa_israr) February 22, 2023
اس سنسی خیز میچ کے دوران ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 197 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے ہدف کا تعاقب کرنے کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ ملتان سلطانز کے ہاتھوں 3 رنز سے ہار گئے اور اس کے ساتھ یہ کراچی کنگز کی پی ایس ایل کے اس سیزن کی پانچویں شکست ثابت ہوئی۔