ورلڈ کپ 2023: نیدرلینڈز، سری لنکا سے جبکہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں نیدرلینڈز کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 19واں میچ نیدر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے بھارت کے شہر لکھنئو کے ایکانا سپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نیدرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 20واں میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے واکھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر جیت اپنے نام کی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم بھی اپنے 3 میچز میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ 2 میچز جیت چکی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، انگلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، نیدرلینڈز بھی 2 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ سری لنکا صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp