کرکٹ ورلڈکپ 2023: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا نے ورلڈ کپ 2023 کے 19 ویں میچ میں نیدرز لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، سری لنکن ٹائیگرز نے نیدرلینڈز کے 263 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔

سری لنکا نے نیدرلینڈز کے 262 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے ہی آور میں کوسل پریرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ ان کے ساتھ اوپنر بیٹر پتھم نسانکا نے عمدہ کھیلتے ہوئے 54 رنز اسکور کیے، کوسل مینڈس 11 رنز پر آؤٹ ہو گئے، چرتھ اسالنکا نے 44 رنز اسکور کیے جب کہ دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی طرف سے سب سے عمدہ اننگز سدیرا سمارا وکرما نے کھیلی،انہوں نے 107 گیندوں پر 91 رنز کی اننگزکھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کا سری لنکا کی جیت میں انتہائی اہم کردار رہا۔

نیدرلینڈز کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ آرین دت نے کی انہوں نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 44 رنز دے کر سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پال وین میکرین اور کولن ایکرمین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 19ویں میچ میں نیدر لینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈے میچ بھارت کے شہر لکھنئو کے ایکانا سپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ اننگز کی 2 بالز باقی تھیں۔ نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجل بریکٹ 70 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ لوگن وین بیک نے 59 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا اور کاسون راجیتھا نے چار، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش ٹھیکشانہ نے 1 وکٹ لی۔

نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اچھا اسکور کرکے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ سری لنکا کے کپتان کوسل مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، تین میچز کھیلے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جب کہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر جیت اپنے نام کی تھی۔

سری لنکا اسکواڈ

پتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (کپتان اور وکٹ)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمانتھا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا

نیدرلینڈز اسکواڈ

وکرمجیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور ڈبلیو کے)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ،  روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp