نواز شریف کی وطن واپسی: ’عمر اکمل بھی ٹیم میں واپسی کے لیے پُر عزم‘

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عمر اکمل نے نواز شریف کی واپسی پر سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیڈر میاں محمد نواز شریف کا شاندرا استقبال کرتے ہیں۔ وفادار اور حقیقی رہنما واپس آنے والا ہے۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ آپ کی آمد خوشیاں لے کر آئے گی ہمارے لیڈر نواز شریف کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

عمر اکمل کی پوسٹ کے بعد کسی نے ان کا مستقبل کا پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان قرار دیا تو کسی نے کہا کہ عمر اکمل ٹیم میں واپسی کے لیے پُر عظم ہیں۔

صحافی ارفع فیروز نے لکھا کہ عمر اکمل پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں  نے نواز شریف کی پاکستان واپسی پر انہیں خوش آمدید کہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل نے حال ہی میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

سپورٹس فریک نامی ایک پیج نے لکھا کہ اب مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر اکمل ہوں گے۔

حذیفہ خان لکھتے ہیں کہ عمر اکمل پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے پُر عزم ہیں۔

ایک صارف نے ظنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی آمد کی خوشی میں عمر اکمل کی انگلش بھی اچھی ہو گئی ہے۔

واضح رہے اگست 2023 میں کرکٹر عمر اکمل نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہو قبول ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp