رونالڈو کی سعودی لباس میں دلچسپ تصاویر

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب نے  پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار اسٹرائیکر رونالڈو کی  سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سعودی طرز لباس میں تصاویر شیئر کی ہیں ۔

سعودی پرو لیگ کلب کی طرف سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں،  رونالڈو کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، وہ  روایتی سعودی لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

سعودی عرب کا یومِ تاسیس پہلی مرتبہ گزشتہ سال منایا گیا تھا اور شاہی فرمان کے مطابق یہ اب سالانہ عام تعطیل بن گیا ہے۔ ’ یومِ تاسیس‘ کی تاریخ تین صدیاں پرانی ہے  جب پہلی سعودی ریاست سنہ1727ء میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں قائم ہوئی تھی۔ امسال یوم تاسیس دوسری مرتبہ منایا گیا۔

سعودی پرو لیگ میں رونالڈو کی النصر سرفہرست ہے۔
النصر کلب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دسویں سعودی لیگ کا  ٹائٹل جیتنے کی پوزیشن میں ہے ۔

کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر تلوار لہراتے، روایتی لباس پہنے اور النصر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا


کرسٹیانو رونالڈو کو روایتی مقامی لباس میں دکھایا گیا جب وہ بدھ کو سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تقریب میں النصر کے باقی دستے میں شامل ہوئے۔

رونالڈو نے سعودی عرب کا یوم تاسیس اپنی النصر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ عربی لباس پہن کر، اردہ ڈانس میں شامل ہو کر اور یہاں تک کہ روایتی تلوار کا نشان بنا کر منایا۔

فوٹو: النصر کلب

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp