کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست: عماد وسیم کی بابر اعظم پر شدید تنقید

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کپتان بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ رات میچ کے اختتام پر نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم نے سال 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو میچ جتوایا تھا، اس کے بعد سے وہ کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جتوانے میں ناکام رہے ہیں، یہ تنقید نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران مقابلوں میں کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے لیکن یہی وہ جگہ ہوتی ہے جہاں پرفارم کرکے آپ اپنی قابلیت کا ثبوت دیتے ہیں۔ اور بابر اعظم میں صلاحیت بھی موجود ہے کہ وہ بہترین بولرز کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کر سکتے ہیں۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ بابراعظم عالمی رینکنگ میں نمبر ایک بیٹر ہیں، ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ وکٹ پر کھڑے ہوکر ٹیم کو فتح دلواتے اور جب وہ ایسا نہیں کرتے تو سوالات تو اٹھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل