پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور چلے گئے۔
نوازشریف کی آمد پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جو کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی وہ آج زرا دیکھ لیں، نوازشریف آج سے پھر عوام کے درمیان ہوں گے، مسلم لیگ ن کے شیروں کے لیے مینار پاکستان چھوٹا پڑ گیا ہے۔
Today, only Muhammad Nawaz Sharif will address the public!
#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/M1jV4ELlVp
— PML-N Digital (@pmlndigitalpk) October 21, 2023
انہوں نے کہاکہ آج پورا پاکستان یہاں پر موجود ہے، عوام اپنے قائد کا بھرپور استقبال کر رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے تھے ن سے ش نکل جائے گی ان کو مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں تقریر نہیں کروں گی، آج کا دن صرف نواز شریف کے لیے مختص ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان لاہور پر میدان سجایا ہوا ہے، ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے کارکنان نوازشریف کے استقبال کے لیے پہنچنے ہیں۔
Emotions running high as Maryam Nawaz Sharif's eyes well up with pride and love, watching Nawaz Sharif’s helicopter landing at the historic Minar-e-Pakistan.
#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/qFP5CDmh2d
— PML-N Digital (@pmlndigitalpk) October 21, 2023
نوازشریف دبئی سے پہلے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے، جہاں اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد ان کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی جہاں سے نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے۔