148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 148ویں پی ایم اے لانگ کورس، 67ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گریجویٹس میں عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز (ملٹری) تمغہ بسالت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

مہمان خصوصی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔ 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمن اعوان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا۔ 148ویں پی ایم اے لانگ کورس بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال سے 148ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر شریجن بنیا کو دیا گیا۔ 67ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد نجم اعظم اور 22ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔ 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کمپنی کوارٹر ماسٹر سارجنٹ فراست توفیق کو چیف آف آرمی سٹاف کین کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج، آر ڈبلیو پی، آر ایس پی، این ڈی یو نے بھی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟