نوازشریف معمار پاکستان، ایک بار پھر ملک کی تقدیر بدلے گا، شہباز شریف

ہفتہ 21 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ملک بھر سے عوام نوازشریف کے استقبال کے لیے لاہور میں آئے ہیں۔

مینار پاکستان لاہور پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف ایک جدوجہد، جذبہ، جنون اور مسلم لیگ ن کا نام ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مینار پاکستان پر اس سے بڑا جلسہ 76 سال میں کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف معمار پاکستان ہے، قائد پاکستان مسلم لیگ ن نے جب جب ملک کی تقدیر کی بدلی تو اقتدار سے الگ کر دیا گیا، نوازشریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں، جیل میں ڈالا گیا مگر صبر اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے 9 مئی کا واقعہ ہونا تو دور کی بات ہے ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، اب نوازشریف دوبارہ آ گیا ہے، ملک سے اب لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، بے روزگاری ختم ہو گی اور روزگار ملے گا جبکہ مہنگائی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ ’اس وقت نوازشریف کو اربوں ڈالر کی آفر کی گئی جسے قائد ن لیگ نے مسترد کر دیا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp