نگران وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انہوں نے خوراک کی خریداری کی عالمی ایجنسی ’کوفکو‘ کا دورہ کیا جہاں کوفکو کو پاکستانی تاجروں اور ایم او سی کے ساتھ جائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے اناج اور چین کو خوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے خوراک کی خریداری کے عالمی ادارے کوفکوکا دورہ کیا جہاں انہیں مزید پاکستانی مصنوعات کی خریداری کے لیے پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کرنے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں سرمایہ کاری کرنے اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اپنے عالمی ویلیو چین اور اسٹوریج نیٹ ورک کا مرکز بنانے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوفکو کو ڈیری کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کے لیے برانڈ متعارف کرانے اور پاکستانی تاجروں اور ایم او سی کے درمیان جائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی دعوت بھی دی۔