مینار پاکستان پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کا آغاز کیا تو کچھ کبوتر ان کے ڈائس پر آ کر بیٹھ گئے، نواز شریف نے ایک سفید کبوتر کو ہاتھ پر بٹھا لیا اور ہاتھ فضا میں بلند کر کے اس کبوتر کو جلسہ کے حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ اب پاکستان بھر میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ پر بیٹھنے والا کبوتر کہاں سے آیا؟
ایک خوبصورت سفید کبوتر نواز شریف کے مائیک پر آ بیٹھا، انہوں نے اس کبوتر کو اپنے ہاتھ پر بٹھا لیا تو وہ سہولت کے ساتھ ان کے ہاتھ پر آ کر بیٹھ گیا۔ میاں نواز شریف نے اس خوبصورت کبوتر کو کچھ دیر تک ہاتھ پر بیٹھا رہنے دیا، اس کے بعد انہوں نے ہاتھ اونچا کر کے اسے جلسہ کے حاضرین کو دکھایا۔
مزید پڑھیں
اس دوران حاضرین کی جانب سے داد و تحسین اور نعروں کی بلند آوازیں آتی رہیں لیکن وہ کبوتر بے خوفی اور اطمینان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے قائد کے ہاتھ پر بیٹھا رہا، اس سارے منظر کو نیوز چینلز کے درجنوں کیمروں نے فلمبند کیا۔
جو کبوتر نواز شریف کے ہاتھ بیٹھ تھا وہ دراصل نواز شریف کی وطن واپسی پر آزاد کروائے گئے کبوتر تھے جو اپنی مرضی سے نواز شریف کے ہاتھ پر بیٹھ گیا، دن بھر کبوتر مرکزی اسٹیج کے سامنے بھی بیٹھے رہے جب نواز شریف آئے تو انہوں نے اڑان بھر لی، مینار پاکستان کے ساتھ بادشاہی مسجد ہے وہاں بھی کبوتروں کا کافی بسیرا رہتا ہے لیکن اس سفید رنگ کے کبوتر نے سب کو حیران کر دیا۔
چینلز اور سوشل میڈیا پر نواز شریف کے عشق میں مبتلا اس سفید کبوتر کے چرچے ہو رہے ہیں اور لوگ اس کبوتر کے نواز شریف کے ہاتھ پر بیٹھنے اور کافی دیر بعد بھی اڑنے سے انکار کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض مداح اسے ملک میں خوشحالی کی واپسی کا آسمانی اشارہ تک قرار دے رہے ہیں۔
Peace returns to Pakistan Alhamdulliah 🤲🙏🏽 pic.twitter.com/bto6H7uVfV
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 21, 2023
سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کبوتر نواز شریف کے ہاتھ پر بیٹھا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کیپشن لکھا کہ “ملک میں امن لوٹ آیا، الحمد للہ”۔